Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: انعکاس
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: آپ کا درس خارج فقہ میں میانمار میں جاری غیر انسانی جنایات پر آپ اظہار افسوس
آپ کا درس خارج فقہ میں میانمار میں جاری غیر انسانی جنایات پر آپ اظہار افسوس
باسمہ تعالی
حضرت آیت اللہ العظمی صاںعی نے اپنے درس خارج میں میاںمار میں جاری غیر انسانی تشدد اور جنایات پر اپنے تنفر اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یوں فرمایا:
ان شاء اللہ ایران کی حکومت میانمار کے آوارہ اور بے بس انسان اور مسلمانوں تک اپنی امداد پہونچانے کا معقول طریقہ تلاش کرے گی.

میں یہاں پر ایک انسان جو آپ کی خدمت میں موجود ہوں، اور آپ تمام اہل علم کو کم از کم یہ تو معلوم ہو گا کہ شرعی وجوہات دین کی ترویج کے لئے ہوا کرتے ہیں، جیسا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا ہے: «الْخُمْسَ عَوْنُنا عَلى دينِنا» (خمس ہمارے دین کی مدد ہے) اور اب اس سے بہتر اور کون سے ترویج ہو سکتی ہے کے ہم کچھ انسانوں کو اس زبوں حالی سے نکال سکیں.

لہذا مؤمنین کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ اس سال دو مہینے تک یعنی ذی الحجہ اور محرم الحرام کے مہینوں میں اپںے وجوہات شرعیہ (خمس) میں سے تیسرا حصہ، ان مسلمانوں کی مدد کر سکتے ہیں، اور ان شاء اللہ حضرت امام زمانہ (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) بھی اس مدد کرنے سے راضی اور خوشنود ہوں گے.

تاريخ: 2017/09/13
ويزيٹس: 9312





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org