Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: انعکاس
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے کہ: ’’جب نوروز آئے، غسل کرو اور اپنے پاکیزہ ترین لباس کو زیب تن کرو، اپنے آپ کو بہترین عطر کے ساتھ خوشبو کرو اور اس دن کو روزہ رکھو.‘‘
نوروز کے بارے میں حضرت آیت اللہ العظمی صانعی کے بیانات حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے کہ: ’’جب نوروز آئے، غسل کرو اور اپنے پاکیزہ ترین لباس کو زیب تن کرو، اپنے آپ کو بہترین عطر کے ساتھ خوشبو کرو اور اس دن کو روزہ رکھو.‘‘
باسمہ تعالی
اسلام تمام انسانوں چاہے کسی بھی دین و مذھب سے ہوں ان کے درمیان صلح و دوستی اور ان کے حقوق کی نگھبانی کا دین ہے. اسلام تمام آداب و رسم و رواجوں کو جب تک وہ الہی تعلیمات کے ساتھ معاند نہ ہوں اور دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے، نہ صرف ان سے منع نہیں کیا ہے بلکہ بعض موارد میں تو ان کے ثقافتی-سماجی آثار کی وجہ سے جیسا کہ صلہ رحم اور میل ملاپ، اپنے ہم نوع انسان سے محبت کا اظھار اور ان کے درمیان عاطفی رابطے کا برقرار ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی طرف تشویق و ترغیب کی ہے اور اس کو بھتر منعقد کرنے کے لئے سفارشات فرمائی ہیں؛ جیسا کہ سال کے تحویل ہونے کے وقت کی دعا ہے جس کا ذکر ہماری دعا کی کتابوں میں آیا ہوا ہے.
حضرت امام صادق علیہ السلام سے نقل کیا گیا ہے کہ: ’’جب نوروز آئے، غسل کرو اور اپنے پاکیزہ ترین لباس کو زیب تن کرو، اپنے آپ کو بہترین عطر کے ساتھ خوشبو کرو اور اس دن کو روزہ رکھو.‘‘ (وسائل الشیعة، ج7، ابواب الصوم المندوب، باب‌24، ح1).
تیرھویں صدی ہجری کے نامدار فقھا میں سے جناب صاحب جواھر، نوروز کی اھمیت کے بارے میں یوں رقمطراز ہیں: اس دن میں رونما ہونے والے اہم واقعات کے علاوہ، عظیم حوادث جیسا کہ حضرت امام مھدی (عج) کی ظھور کا احتمال اور برکتوں کا نزول اسی دن میں واقع ہو گا . . . ، متاخر علماء کے درمیان نوروز کے دن غسل کرنا مشھور ہے اور اس سلسلے میں کسی نے مخالفت نہیں کی ہے.‘‘ (جواهر الکلام، ج5، ص 41)
اور ایک دوسرے سے میل ملاپ اور صلہ رحم، ایک دوسرے کا احترام، ایک دوسرے سے انس و الفت اور محبت، سرور و خوشی کا اظھار، انسانوں کو تحفے اور عیدی دینا، خاص طور پر چھوٹے بچوں اور اپنے رشتہ داروں کو وہ بھی عید نوروز کے موقع پر؛ سماجی اور جذباتی روابط کو ایجاد کرنے میں خاص اہمیت کے حامل ہیں.

تمام خوبی کے مالک خدا سے تمام بنی نوع انسان کے لئے خوبیوں کا طلبگار ہوں.

تاريخ: 2013/03/19
ويزيٹس: 8669





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org