Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: انعکاس
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: ماہ رجب کی فضیلت
ماہ رجب کی فضیلت
رجب، شعبان اور ماہ مبارک رمضان، فضیلت کی تمام بلندیوں پر ہیں اور ان تین مہینوں کی فضیلت کے بارے میں بہت سی روایات نقل کی جا چکی ہیں. حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سے نقل کیا گیا ہے کہ: “رجب کا مہینہ اللہ تعالی کے عظیم مہینوں میں سے ہے اور دوسرا کوئی بھی مہینہ اس کی حرمت اور فضیلت کی حدوں کو نہیں چھو سکتا اور حتی کہ اس مہینے میں کافروں سے جنگ کرنا بھی حرام قرار دیا گیا ہے. رجب اللہ تعالی کا مہینہ ہے اور شعبان میرا مہینہ اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے. جس نے بھی ماہ رجب میں حتی کہ ایک دن کا بھی روزہ رکھا ہو، وہ اللہ تعالی کی رضایت اور خشنودی کا حقدار قرار پایا ہے اور اللہ تعالی کا غضب اس سے دور ہو جائے گا اور جہنم کے دروازے اس پر بند کر دیے جائیں گے.‟

حضرت امام موسی کاظم (علیہ السلام) سے بھی نقل کیا گیا ہے کہ: “جس نے بھی ماہ رجب کا ایک دن روزہ رکھا ہو، جہنم کی آگ ایک سال کے فاصلے پر اس سے دور ہو جائے گی. اور جس نے تین دن کا روزہ رکھا ہو، جنت اس پر واجب ہو جائے گی‟ اور اسی طرح فرمایا ہے کہ: “رجب، جنت میں ایک ندی کا نام ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھی ہے. جو شخص بھی ماہ رجب کے ایک دن میں روزہ رکھے گا، اس ندی سے سیراب ہو گا.‟
حضرت امام صادق (علیہ السلام) سے روایت کی گئی ہے کہ حضرت ختمی مرتبت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: “ماہ رجب میری امت کے استغفار کا مہینہ ہے؛ لہذا اس مہینے میں بہت اللہ تعالی سے استغفار کیا کریں کیونکہ اللہ تعالی معاف کرنے والا اور بہت مہربان ہے. اور رجب کو “اصب‟ بھی کہا گیا ہے؛ کیونکہ اس مہینے میں اللہ تعالی کی رحمتیں میری امت پر ڈالی جاتی ہیں. لہذا اس مہینے میں بہت کہا کیجئے: «اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَاَسْئَلُهُ التَّوْبَةَ»

ماہ رجب کے اعمال کے بارے میں (فارسی زبان میں) مزید پڑھنے کے لئے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجئے.

http://saanei.org/?view=01,00,00,00,0#01,01,04,104,0
تاريخ: 2010/06/17
ويزيٹس: 8536





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org