Loading...
error_text
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: بيانات
فونٹ سائز
۱  ۲  ۳ 
دوبارہ اپلوڈ   
دفتر حضرت آية اللہ العظمي صانعي کي ويب سائٹ :: حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ اپني عوام کي خواہشوں کے مطابق اس ايک چھوٹے سے ظالم صہيوني ٹولے کے ظلم و جنايت کو روکيں
لبناں کے بے بس عوام کے قتل پر حضرت آية اللہ العظمي صانعي دامت برکاتہ کي طرف سے بيان حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ اپني عوام کي خواہشوں کے مطابق اس ايک چھوٹے سے ظالم صہيوني ٹولے کے ظلم و جنايت کو روکيں
بسمہ تعالي

«وَاتَّقُوا فِتْنَةً لاَتُصِيبَنَّ الَّذِينَ ظَلَمُوا مِنكُمْ خَاصَّةً وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ»

آج کي مظلوم انسانيت پوري دنيا ميں مشرق سے لے کر مغرب تک اور جنوب سے لے کر شمال تک جن مسائل سے دچار ہے يقينا تاريخ ميں اس کا سابقہ نہيں ملتا. اور کيسے يوں نہ ہو جبکہ ہم ديکھ رہے ہيں کہ ہر روز مظلوم لوگ اور معصوم بچوں کو قتل کيا جا رہا ہے خاص طور پر ان دنوں ميں اسرائيل اور لبنان کي نابرابر جنگوں ميں جو لوگ مارے جا رہے ہيں. اس قسم کے حوادث اور جنگوں کے نقصانات اور زيان اور خطرناک اثرات صرف جنگ والے مقامات يا مشرق وسطي تک ہي محدود نہيں رہيں گے بلکہ قرآن کي منطق اور عقل اور سوچ کے مطابق، سب دوسرے لوگ بھي ان اثرات کي لپيٹ ميں آئيں گے. تمام انسانوں کو اور جاگتي ضميروں اور خاص طور پر مسلمانوں اور صلح و امنيت کے حاميوں کو چاہئے کہ يہ جو آج اسرائيل اور صہيوني جنايت کاروں کي طرف سے لبنان کے بے بس اور مظلوم عوام پر ميزائل داغے جانے کي وجہ سے بيت رہي ہے، اور بہت سارے مظلوم انسانوں پر ظلم کو روکنے کي خاطر متحد ہو جائيں اور تمام لوگ اس قسم کي وحشيانہ بربريت کي مذمت کريں. اور حکومتوں کا فرض بنتا ہے کہ اپني عوام کي خواہشوں کے مطابق اس ايک چھوٹے سے ظالم صہيوني ٹولے کے ظلم و جنايت کو روکيں جو اپني عوام پر بھي رحم نہيں کرتے. اور ان کو ان وحشيانہ کارروائيوں سے باز رکھا جائے. اور پوري دنيا ميں پھيلنے والے فساد کو روکا جائے. اور توجہ رہني چاہئے کہ عوام کي طرح حکومتوں کا ان کے سامنے کھڑے ہو جانا دہشتگردوں اور پوري دنيا ميں انساني حقوق کو پامال کرنے والوں کے سامنے کھڑا ہو جانے کے برابر ہوگا. اگرچہ ہم اپنے ائمہ معصومين عليھم السلام کي پيروي کرتے ہوئے، تمام انسانوں کے لئے صلح اور عدالت اور پوري انسانيت کي غربت اور اسارت سے رہائي کے خواہاں ہيں ليکن مظلوموں سے دفاع کرنے کو، بالکل ان کے اپنے دفاع کرنے کي طرح اپنے اوپر ديني اور انساني فرض سمجھتے ہيں.

والسلام عليکم
يوسف صانعي
تاريخ: 2006/07/24
ويزيٹس: 7594





تمام حقوق بحق دفتر حضرت آية اللہ العظمي? صانعي محفوظ ہيں.
ماخذ: http://saanei.org